ویلنٹائن ڈے منانے والے اس حدیث کو غور سے پڑهیں - Asgar Ali Azhari

Latest

Asgar Ali Azhari

Heartly Welcome to our unique website . its Purpose to providing profitable Islamic quotes, Valuable articles and Motivational Stories through multiple languages as like English ,Arabic, Urdu and Hindi .... Thank you For visit ...

ویلنٹائن ڈے منانے والے اس حدیث کو غور سے پڑهیں

*🚫 ویلنٹائن ڈے منانے والے اس حدیث کو غور سے پڑهیں*
*🚫#ByCotte_Valentine 🔥 Day*
*🚫#NO_Valentine ❌*
*I'm مسلم Muslim*




*درجہ ذیل کتب میں مختلف الفاظ کے ساتھ روایت ہے۔*


*( رواه أحمد 5/ 256، والطبراني في المعجم الكبير 8/ 162، 183، والبيهقي في شعب الإيمان 4/ 362 (5415)، 712 (370)،)*

*💠مفہوم حدیث💠*


*" ایک شخص خدمتِ اقدس حضور سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میں حاضر ہوا اور عرض کی :
*'' یا رسول اللہ ! عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میرے لئے زنا حلا ل فرما دیجئے ۔*
*'' صحابہ کرام علیہم الرضوان نے اسے قتل کرنا چاہا کہ خدمتِ اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم میں حاضر ہو کر یہ گستاخی کے الفاظ کہے ۔ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے منع فرمایا اور اس سے فرمایا:*
*''قریب آؤ ، وہ قریب حاضر ہو ا، اور قریب فرمایا یہاں تک کہ اسکے زانو زانوئے اقدس سے مل گئے ۔*
اس وقت ارشاد فرمایا :
*کیا تو چاہتا ہے کہ کوئی شخص تیری ماں سے زنا کرے؟*
*''عرض کی نہیں ،*
فرمایا :
*''تیری بیٹی سے ؟*
*'' عرض کی نہیں ۔*
فرمایا :
*''تیری بہن سے ؟*
*''عرض کی نہیں ۔*
فرمایا :
*''تیری پھوپھی سے؟*
*'' عرض کی نہیں ۔*
فرمایا:
*''تیری خالہ سے؟*
*'' عرض کی نہیں ۔*
فرمایا:
*'' کہ جس سے تو زنا کریگا آخر وہ بھی کسی کی*
*ماں یا بیٹی یا بہن یا پھوپھی یا خالہ ہوگی۔*
*'' یعنی جو بات اپنے لئے نہیں پسند کرتا دوسرے کے لئے کیوں پسند کرتا ہے* ۔
*سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دستِ اقدس* اس کے سینے پر رکھا اور دعا فرمائی کہ
*'' الٰہی (عَزَّوَجَلَّ ) زنا کی خواہش اس کے دل سے نکال دے ۔*
*'' وہ صاحب کہتے ہیں کہ جب میں حاضر ہوا تھا تو زنا سے زیادہ محبوب میرے نزدیک کوئی چیز نہ تھی اور اب اس سے زیادہ کوئی چیز مجھے مبغوض (یعنی ناپسندیدہ) نہیں" ۔*
( ترجمہ از ملفوظات اعلیحضرت علیہ الرحمہ )


*14 فروری* کو کسی کی *بیٹی اور بہن کو Date* دینے سے پہلے یہ مت بهولنا کہ :
*تم بهی کسی بہن کے بهائی اور ایک بیٹی کے باپ ہو*
*اگر آپ دوسروں کی بیٹیوں کو پاکیزہ رہنے دیں تو آپ کو بھی پاکیزہ بیوی ضرور ملے گی*
ان شاء الله

*👈 بات اتنی مشکل نہیں جس پر عمل نہ ہو سکے !!!*


*اگر آپ اپنے لئے ایک نیک بیوی اور نیک بیٹی کی کی آرزو رکھتے ہو تو*
*دوسروں کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی عزت دینا سیکھو*
*وہ بحیثیت مسلمان تمہاری ماں بہن بیٹی ہیں.*

*📌 فی زمانہ ترقی اور روشن خیالی کے نام پر بےحیائی اور اخلاقی برائیوں کو خوب فروغ دیا جا رہا ہے۔*
جو در حقیقت اندھیرا دنیا و آخرت کی تباہی و بربادی کا سبب ھے🔥

*محبت* کے عالمی دن کے نام پر ہر

*سال 14 فروری کو منایا جانے والا ویلنٹائن ڈے (Valentine Day)* بھی اسی سلسلے کی ایک کَڑی ہے *جو دَرحقیقت مَحبت کے نام پر بربادی کا دن ہے ۔*
*ویلنٹائن نامی غیر مسلم* کی یاد میں منائے جانے والے اس دن کو *غیر اَخلاقی حرکات اور اَحکامِ شریعت یعنی اسلامی تعلیمات کی کھلم کھلا خلاف ورزی* کا مجموعہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
*اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی چند نافرمانیاں اور ان پر ملنے والے عذاب مُلاحظہ کیجئے اور اس دن کی نحوست سے خود کو دور رکھئے۔*

*بےحیائی* کا سیلاب اس دن بالخصوص مخلوط تعلیمی اداروں میں بے پردگی و بےحیائی کے ساتھ اَجنبی مَردوں اور عورتوں کا میل مِلاپ ہوتا ہے، *حالانکہ حدیثِ پاک میں اس کی مَذمّت یوں بیان کی گئی ہے کہ:*
*کسی کے سَر میں لوہے کی سُوئی گھونپ دی جائے یہ اجنبی عورت کو چھونے سے بہتر ہے۔*
(معجم کبیر،ج 20،ص211، حدیث :486)

*ہاتھ اور پاؤں* کا بَد کاری کرنا لڑکے لڑکیاں تحائف اور پھول خرید کر *نامحرموں* اجنبی عورت و مرد کو پیش کرتے ہیں اور اپنی *ناجائز محبت* کا اظہار کرتے ہیں
*حدیث پاک میں ہے:*
*ہاتھ اور پاؤں بھی بَدکاری کرتے ہیں اور ان کا بَدکاری (حَرام) پکڑنا اور ( حَرام کی طرف ) چل کر جانا ہے

*(مسلم،ص1095، حدیث 6754)*


*شَراب نوشی* کو فَروغ ملنا اس دن رَنگ رَلیاں منانے کیلئے شراب اور نَشہ آور چیزوں کا بےتَحاشہ (بہت زیادہ) اِستعمال کیا جاتا ہے
*جبکہ حدیث پاک میں ہے کہ:*
جو شخص شَراب کا ایک گُھونٹ بھی پئے گا، اُسے اس کی مِثل جہنَّم کا کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا۔
*(معجم ِکبیر،ج8،ص197، حدیث: 7803)*

*گانے باجے* کا اِہتمام اس دن کو مَنانے کیلئے جہاں چھوٹے پیمانے پر گانے باجے، مُوسیقی بجائی جاتی ہے ، وہیں بڑے پیمانے پر *میوزیکل پروگرامز اور فنکشنز (Functions) کا بھی اِہتمام کیا جاتا ہے*

*جبکہ روایت میں ہے کہ :
جو شخص کسی گانے والی کے پاس بیٹھ کر گانا سُنتا ہے قیامت کے دن اس کے کانوں میں پِگھلا ہوا سِیسہ اُنڈیلا جائے گا۔
*(جمع الجوامع،ج7،ص254، حدیث:22843)*

*مُہلِک بیماری کا سبب:*

اس دن بَدکاری کو فَروغ مِلتا ہے
* (AIDS) نامی مُہلک مرض پھیلتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ایڈز *
ڈاکٹرز کے مُطابق *’’ایڈز‘‘* جیسی خطرناک بیماری اِسی *بَدکاری یعنی زنا* کا نَتیجہ ہے۔

*قُراٰنِ پاک* میں بَد کاری تو دُور، اس فعلِ بَد کے قریب جانے سے بھی منع فرمایا گیا ہے۔
*چُنانچہ اِرشادِ خُداوندی ہے:*
( وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ سَبِیْلًا)
*تَرجَمَۂ کَنزُ الاِیمَان:*
اور *بَدکاری کے پاس نہ جاؤ بےشک وہ بےحیائی* ہے اور بہت ہی بُری راہ۔
*(پ15، بنی اسرائیل:32)*

افسوس *’’ویلنٹائن ڈے‘‘* کے موقع پر لوگ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے پیارے رَسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نافرمانی کے کاموں پر خوشی کا اِظہار کرتے ہیں۔
*اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں غیر مُسلموں کے ہر انداز و طریقۂ کار کو چھوڑ کر، اِسلامی شِعار (طریقہ) و عادات اطاعت و فرمانبرداری کو اپنانے کی اور سچی توبہ کی توفیق عطا فرمائے*
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم 🤲

 ۔

*🚫 NO valentine ❌*
*I'm مسلم*
*MUSLIM*


*14 فروری ویلنٹائن ڈے بےحیائی و بیہودگی کا دن🔥*


*مومن نہیں مانتے گناہ و بدی کی یاد*
*ایمان والے کرتے ہیں پاکیزگی کی یاد*
*اظہار عشق کر چکے اپنے نبی سے جو*
*کرتے نہیں وہ عشق میں آوارگی کی یاد*
*تہذیب نو ھے جسم و نظر کی برہنگی*
*جو بےحیاء کرتے ہیں بےپردگی کی یاد*

*_ByCotte VALENETINS Day__*🚫


*نوٹ :


*👈 تمام والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں :
گھروں سے اس دن کسی بھی صورت عورتوں و بچے بچیوں کو لے کر نہ نکلیں🙏
*بلکہ گھر میں مسلمانوں کے ایصال ثواب کیلئے درود شریف پڑھنے کا اہتمام کریں*

*کیونکہ ایک سازش کے تحت سکول و کالج یونیورسٹی وغیرہ میں باقاعدہ*
*'' ویلنٹائن ڈے ''*
*مینا بازار و دیگر پروگراموں کے نام پر*
*بچوں کو بےحیائی و بےپردگی کی طرف راغب کیا جا رہا ہے*

*👈 مسلمان عورتوں بچے بچیوں کو*
*بےنمازی و بےپردگی و بےحیاء و بدکردار بےحس و بےباک و بڑوں کا بےادب و اللہ و رسول کا نافرمان و فتنوں و بدعقیدہ بدمذہب ، لبرل سیکولر ، گانے باجے ، فلموں ڈراموں مارننگ شو ، کا رسیہ بنانے والا آلہ کار گناہوں کے*
*ایٹم بم TV ٹی وی میڈیا کیبل انٹرنیٹ WiFi سے دور رکھئیے* ورنہ !
*📍نیک سوچ ، نیک صفات ، اعلی کردار ، اعلی اخلاق ، و جنت جیسی نعمتوں سے محروم ہوجائیں گیں*
اور یہ *محرومی یقینا دوزخ کی آگ* میں جانے کا سبب ہے 🔥
*" اچھے کردار " و " علم دین " کے زیور سے منور ہونے کیلئے روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ "*
*مدنی چینل دیکھتے رہئے 💫*

*اصلاح امت اور ثواب کی نیت سے شئیر کریں صدقہ جاریہ ھے ✔...... 👈 ہو سکتا ہے ہماری نیکی کی دعوت سے کوئی ایک مسلمان بھی توبہ کر لے تو اس سے بڑھ کر اور کیا دولت ھو سکتی ہے اللہ و رسول کو راضی کرنے کے لئے*✔

*مسلمان دنیا میں جہاں بھی ہوں اسلام کے اصولوں کے پابند ہیں*
بے شک وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ پھیلے بےحیائی ان لوگوں میں جو ایمان والے ہیں ان کے لیے ہے درد ناک عذاب دُنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔
اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
#ویلینٹائن_ڈے اور #مسلمان
➖➖➖➖➖➖➖➖➖
 📌14 فروری سے پہلے اس پوسٹ کو شئر کریں :—👇

تاکہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والا ہر مسلمان آپ کے ذریعے اس گناہ سے بچ جائے.......

*#ویلینٹائن کیا ہے ؟؟؟*


*ایک یہودی ملعون جس کا نام "ویلینٹائن" تھا نے شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی کے بیچ زنا کو جائز قرار دیا تھا.*

اسی بات پر انگلینڈ کی گورمنٹ نے اسے 14 فروری کو پھانسی کی سزا دی تھی.
اس دن کو انگلینڈ کی نئی نسل نے اسکی یاد میں منانا شروع کر دیا.
*افسوس صد افسوس کہ اب مسلمانوں نے بھی اس بےحیاء اور بےشرم نسل کی طرح اس دن کو منانا شروع کر دیا ہے.*

*یاد رکھیں:*
رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ایک حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ،
*"جو شخص جس قوم کی مشابہت کرے گا وہ انہی میں سے ہو گا"*
(ابو داؤد)

برائے مہربانی اس میسج کو اپنے تمام مسلم بھائیوں اور بہنوں تک پہنچائیں —

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

*اسلام زندہ آباد*