کتب حدیث کی اقسام - Asgar Ali Azhari

Latest

Asgar Ali Azhari

Heartly Welcome to our unique website . its Purpose to providing profitable Islamic quotes, Valuable articles and Motivational Stories through multiple languages as like English ,Arabic, Urdu and Hindi .... Thank you For visit ...

کتب حدیث کی اقسام

کتب حدیث کی اقسام
اقسام کتب حدیث۔ کتب حدیث کی تدوین کی نوعیت کے اعتبار سے تیرہ قسمیں ہیں : 1جامع ،2 سنن 3 مسند 4معجم 5جزء6 مفرد 7غریبه 8مستدرک 9متخرج10 رساله 11اربعین12امالی13 اطراف ۔ 1: جامع وہ کتاب ہے جس میں یہ آٹھ مضامین ہوں : 1عقائد 2احکام 3تفسیر4 سیر و مغازی5 آداب 6مناقب7 فتن8 اشراط علامات قیامت جیسے بخاری وترمذی ، مسلم شریف میں اگر چہ یہ آٹھوں باتیں ہیں مگر تفسیر برائے نام ہے اس لیے یہ جامع نہیں ، سنن میں داخل ہے ۔ : 2سنن جن میں ابواب فقہ کی ترتیب سے احکام سے متعلق احادیث ہوں جیسے سنن ابوداود نسائی ، ابن ماجہ 3 مسند : جس کی ترتیب صحابہ کرام کے مراتب کے اعتبار سے ہو جیسے مسند امام احمد بن حنبل ۔ 4 : معجم جس کی ترتیب میں اساتذہ کے مراتب کا لحاظ ہو ۔ 5جز جس میں کسی ایک مسئلہ سے متعلق احادیث مذکور ہوں جیسے جز ٕقراءت ۔ 6 مفرد : جس میں صرف ایک شیخ کی مرویات جمع ہوں ۔ 7 غریبہ : جس میں صرف ایک تلمیذ کے مفردات مذکور ہوں ۔ 8مستدرک : وہ کتاب جس میں ان احادیث کو درج کیا جائے جوکسی مصنف سے رہ گئی ہوں جیسے حاکم کی مستدرک علی الشیخین ۔ 9 مستخرج : وہ کتاب جس میں کسی اور کتاب کی احادیث کے ثبوت کے لیے اس کتاب کے مصنف کے شیخ یا شیخ الشیخ کی دوسری سندوں کو ذکر کیا جائے جیسے مستخرج لابی نعیم علی البخاری 10رسالہ : جس میں جامع کے آٹھوں عنوانوں میں سے مخصوص عنوانوں سے متعلق احادیث مذکور ہوں جیسے امام احمد کی کتاب الزهد والادب ۔ : 11اربعین : جس کتاب میں چالیس احادیث ہوں جیسے اربعین نووی ۔ 12.امالی : جس میں کسی شیخ کی لکھائی ہوئی احادیث یا فوائد حدیث ہوں جیسے امالی امام محمد ۔ 13 اطراف : وہ کتاب جس میں حدیث کا کوئی ایسا جز ٕ ذکر کیا جائے جو بقیہ حدیث پر دلالت کرتا ہو پھر اس حدیث کی تمام سندوں کو پیدا کردیا جائے یا اس میں کچھ مخصوص کتابوں کی سندیں ذکر کی جائیں ، جیسے اطراف الكتب الخمسه لابي العباس اور اطراف المزی , ازقلم۔۔۔۔ أصغر علی ازہری🌺 کلیہ أصول الدین۔ شعبہ عامہ قاہرہ مصر