سیرتِ رسول ﷺ سوالاً جواباً ( part 2 ) - Asgar Ali Azhari

Latest

Asgar Ali Azhari

Heartly Welcome to our unique website . its Purpose to providing profitable Islamic quotes, Valuable articles and Motivational Stories through multiple languages as like English ,Arabic, Urdu and Hindi .... Thank you For visit ...

سیرتِ رسول ﷺ سوالاً جواباً ( part 2 )

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 ( part 2 ) سیرتِ رسول ﷺ سوالاً جواباً



سوال:۔ (۳۴) ۔ مردوں میں کس نےسب سےپہلےاسلام قبول کیا ؟

جواب:۔حضرت ابوبکرصدیق نے

سوال:۔ (۳۵) ۔ عورتوں میں کس نےسب سےپہلےاسلام قبول کیا ؟

جواب:۔حضرت بی بی خدیجہ  نے

سوال:۔ (۳۶) ۔ لڑکوں میں کس نےسب سےپہلےاسلام قبول کیا ؟

جواب:۔حضرت علی   نے

سوال:۔ (۳۷) ۔ غلاموں میں کس نےسب سےپہلےاسلام قبول کیا ؟

جواب:۔حضرت زید بن حارثہ نے

سوال:۔ (۳۸) ۔تین سال خفیہ دعوت کےبعدکیا حکم ملا ؟

جواب:۔ اللہ نےفرمایا کہ’’ اے محبوب! آپ اپنے قریبی خاندان والوں کو خدا سے ڈرائیے‘‘۔(پ۱۹، الشعرآء:۲۱۴)

سوال:۔ (۳۹) ۔اعلانِ نبوت کےچوتھےسال کیا حکم ملا ؟

جواب:۔ اللہ تعالیٰ نے یہ حکم فرمایا کہ’’ اے محبوب! آپ کو جو حکم دیا گیا ہے اس کو علی الاعلان بیان فرمائیے‘‘۔ (پ۱۴،النحل:۹۴)

سوال:۔ (۴۰) ۔کفارِقریش نےاس دعوت کا کیا جواب دیا ؟

جواب:۔ کفارِ قریش نےاسلام قبول کرنےکی بجائےحضورﷺ پرطرح طرح کےظلم وستم کئے۔

سوال:۔ (۴۱) ۔کفارکےظلم وستم جب انتہاء کوپہنچےتوحضورﷺ نے کیا کیا ؟

جواب:۔ حضورﷺنےاللہ سےدعاکی کہ’’ اےاللہ !قریش کواپنی گرفت میں پکڑ لے‘‘۔پھرکفار کا نام لےکردعا مانگی کہ الہٰی ! توان لوگوں کی گرفت فرما۔

سوال:۔ (۴۲) ۔کفارنےجب اپنےظلم وستم سے مسلمانوں عرصۂ حیات تنگ کردیا توکیا ہوا ؟

جواب:۔ توحضورﷺنےمسلمانوں کو’’حبشہ ‘‘ہجرت کرنےکا حکم دیا۔

سوال:۔ (۴۳) ۔حبشہ کی طرف پہلی بارکتنےافراد نےہجرت کی ؟

جواب:۔ گیارہ مرداور چار عورتیں ۔

سوال:۔ (۴۴) ۔نبوت کےچھٹےسال کون سی دوہستیوں نےاسلام قبول  کیاجن سےمسلمانوں کا سربلند ہوگیا؟

جواب:۔ حضرت حمزہ اور حضرت عمر

سوال:۔ (۴۵) ۔حضورﷺ کےچچا کتنےتھے؟

جواب:۔ بارہ(۱۲)

سوال:۔ (۴۶) ۔ حضورﷺ کی پھوپھیوں کی تعداد کتنی تھی؟

جواب:۔ چھے(۶)

سوال:۔ (۴۷) ۔آپﷺ کی ازواج کی تعداد کتنی ہے؟

جواب:۔ گیارہ(۱۱)

سوال:۔ (۴۸) ۔حضورﷺ کےکتنےبیٹےتھے؟

جواب:۔ تین بیٹےپیدا ہوئےقاسم ،عبداللہ ،ابراہیم ،لیکن ان کا بچپن میں انتقال ہوگیا۔

سوال:۔ (۴۹) ۔حضورﷺ کی کتنی بیٹیاں تھی؟

جواب:۔ چار بیٹیاں؛ زینب،رقیہ،امِّ کلثوم، فاطمہ

سوال:۔ (۵۰) ۔حضورﷺ کےکتنےنواسےتھے؟

جواب:۔پانچ

سوال:۔ (۵۱) ۔حضورﷺ کی کتنی نواسیاں تھی؟

جواب:۔تین

سوال:۔ (۵۲) ۔حضورﷺ کےکتنےمؤذن تھے؟

جواب:۔ تین

سوال:۔ (۵۳) ۔حضورﷺ کواپنےچچاؤں میں سب سےکس سےمحبت تھی؟

جواب:۔ حضرت حمزہ سے

سوال:۔ (۵۴) ۔حضرت حمزہ حضورﷺ  سےکتنےسال بڑےتھے؟

جواب:۔ دو سال

سوال:۔ (۵۴) ۔نبوت کےساتویں سال کفار نےخاندان بنوہاشم  کےساتھ کیا کیا؟

جواب:۔انہوں حضور ﷺاور آپ کے خاندان کا مکمل بائیکاٹ کیا۔

سوال:۔ (۵۵) ۔کفارکا یہ بائیکاٹ کتنےعرصےتک رہا؟

جواب:۔ تین سال

سوال:۔ (۵۶) ۔عامُ الْحُزن کسےکہتےہیں؟

جواب:۔ نبوت کےدسویں سال کو عام الحزن کہتےہیں۔

سوال:۔ (۵۷) ۔نبوت کےدسویں سال کوعام الحزن کیوں کہاجاتاہے؟

جواب:۔ آپﷺ سےمحبت کرنےوالی دوہستیوں کا انتقال ہوا آپ کی  زوجہ حضرت خدیجہ اور آپ کےچچا ابو طالب۔

سوال:۔ (۵۸) ۔جب کفارِ مکہ کےایمان لانےسےمایوسی نظرآئی توحضورﷺ کہاں کاسفرکیا؟

جواب:۔طائف کا

سوال:۔ (۵۹) ۔طائف کےلوگوں حضورﷺ کےساتھ کیا سلوک کیا؟

جواب:۔انہوں نےاسلام قبول کرنےسےانکارکردیا اور شریرلڑکوں نے پتھرسے لہولوہان کردیا۔

سوال:۔ (۶۰) ۔طائف سےواپسی پرکس نےاسلام قبول کیا؟

جواب:۔جنوں کی جماعت نے،

سوال:۔ (۶۱) ۔جنات نےاسلام قبول کرنےکےبعدکیا کیا؟

جواب:۔ جنات نےاپنی قوم کو مکہ جاکربتایا تو جنات نےفوج در فوج آکراسلام قبول کیا۔

سوال:۔ (۶۲) ۔شہرِمدینہ کا پرانا  نام کیا ہے؟

جواب:۔ یثرب ۔

سوال:۔ (۶۳) ۔شہرِمدینہ یثرب سےمدینہ کیسےبنا ؟

جواب:۔ جب حضورﷺ یثرب میں تشریف لائےتواس کانام مدینۃُ النَّبِیّ ہوگیا،  اور مختصرہوکرمدینہ ہوگیا۔

سوال:۔ (۶۴) ۔نبوت کےکس سال  قبیلۂ خزرج کےچھ افراد نےیکمشت مشرف بہ اسلام ہوئے؟

جواب:۔ گیارہ نبوی کو

سوال:۔ (۶۵) ۔بیعتِ عقبہ اُولیٰ کسےکہتےہیں؟

جواب:۔نبوت کےبارہویں سال حج کےموقع پر مدینہ کے بارہ اشخاص منیٰ کی اسی گھاٹی میں چھپ کر مشرف بہ اسلام ہوئے اور حضور ﷺ  سے بیعت ہوئے 'بیعت عقبہ اولیٰ'' ہے ۔