بسم اللہ الرحمن الرحیم
( part 1 ) سیرتِ رسول ﷺ سوالاً جواباً
سوال:۔ (۱) ۔ ہمارےنبی کا کیا نام ہے؟
جواب:۔ حضرت محمد ﷺ
سوال:۔ (۲) ۔ ہمارےنبی ﷺ کےوالدکا کیا نام ہے؟
جواب:۔ حضرت عبداللہ
سوال:۔ (۳) ۔ ہمارےنبی ﷺ کی والدہ کا کیا نام ہے؟
جواب:۔ حضرت آمنہ
سوال:۔ (۴) ۔ ہمارےنبی ﷺ کےدادا کا کیا نام ہے؟
جواب:۔ حضرت عبدالمطلب
سوال:۔ (۵) ۔ ہمارےنبی ﷺ کی دادی کا کیا نام ہے؟
جواب:۔ حضرت فاطمہ بنتِ اسد
سوال:۔ (۶) ۔ ہمارےنبی ﷺ کے نانا کا کیا نام ہے؟
جواب:۔ حضرت وھب
سوال:۔ (۷) ۔ ہمارےنبی ﷺ کی نانی کا کیا نام ہے؟
جواب:۔ حضرت بَرَّہ
سوال:۔ (۸) ۔ ہمارےنبی ﷺ کی ولادت کس تاریخ کو ہوئی؟
جواب:۔ ۱۲ربیع الاول ۔۲۰ اپریل ۵۷۱عیسوی
سوال:۔ (۹) ۔ ہمارےنبی ﷺ کی ولادت کس دن ہوئی؟
جواب:۔ (پیر) کو۔
سوال:۔ (۱۰) ۔ حضورﷺ کی ولادت کس شہرمیں ہوئی؟
جواب:۔ مکہ مکرَّمہ میں
سوال:۔(۱۱) ۔جس مقدس مکان میں حضورﷺ کی ولادت ہوئی ، اس مقام کا نام کیا ہے؟
جواب:۔ مَوْلُدُ النَّبِیّ
سوال:۔ (۱۲) ۔ حضور ﷺ کےوالدصاحب کا انتقال کب ہوا ؟
جواب:۔ آپ کی ولادت سے پہلے ۔
سوال:۔ (۱۳) ۔ حضور ﷺ کی والدہ کا انتقال کب ہوا ؟
جواب:۔جب آپﷺ کی عمرچھ سال تھی ۔
سوال:۔ (۱۴) ۔ حضور ﷺ کی والدہ کے انتقال کس نےآپ کی پرورش کی ؟
جواب:۔ آپ کےداداعبدالمطب نے ۔
سوال:۔ (۱۵) ۔ حضور ﷺ کےدادا کا انتقال کب ہوا ؟
جواب:۔جب آپ کی عمرآٹھ سال تھی ۔
سوال:۔ (۱۶) ۔ حضور ﷺ نےپہلاسفرِتجارت کب کیا ؟
جواب:۔ جب حضورﷺ کی عمربارہ سال ہوئی توآپ نے پہلاسفرِتجارت ملکِ شام کی طرف کیا۔
سوال:۔ (۱۷) ۔ حضورﷺنےملکِ شام کی طرف دوسری بار سفرکب کیا ؟
جواب:۔ جب حضورﷺ کی عمرپچیس سال ہوئی توآپ نے پہلاسفرِتجارت ملکِ شام کی طرف کیا۔
سوال:۔ (۱۸) ۔ حضورﷺ نےاعلانِ نبوت سےپہلےکتنےتجارتی سفرکئے؟
جواب:۔ حضورﷺ نےکل تین تجارتی سفرکئےدومرتبہ ملکِ شام اور ایک بار یمن ۔
سوال:۔ (۱۹) ۔ حضورﷺاپنےکن اوصاف کی وجہ سےعرب میں مشہورہوئے ؟
جواب:۔ حضورﷺ اپنی سچائی اوردیانتداری کی وجہ سےعرب میں صادق اور امین مشہور ہوئے،
سوال:۔ (۲۰) ۔ حضورﷺ نےحضرت خدیجہ سےکب نکاح کیا؟
جواب:۔ جب حضورﷺ کی عمرپچیس سال ہوئی توآپ نےحضرت خدیجہ سےنکاح کیا۔
سوال:۔ (۲۱) ۔ خانہ کعبہ کی تعمیرنو کرتےوقت قریش کا کس بات پرجھگڑا ہوا؟
جواب:۔ حجراسود کونصب کرنےپرکہ ہرقبیلہ چاہتا کہ ہم ہی حجراسود کو دیوارمیں نصب کریں۔
سوال:۔ (۲۲) ۔ حضورﷺ نےاس لڑائی کو کس طرح ختم کیا؟
جواب:۔ حضورنےفرمایاہرقبیلےسےایک سردارچن لوپھرآپ نے اپنی چادر کو بچھا کر حجرِ اسود کو اس پر رکھااور سرداروں کو حکم دیا کہ سب لوگ اس چادر کو تھام کر مقدس پتھر کو اٹھائیں۔
سوال:۔ (۲۳) ۔ خانہ کعبہ کی تعمیرکل کتنی دفعہ ہوئی؟
جواب:۔ خانہ کعبہ کی تعمیرکل تین دفعہ ہوئی۔
سوال:۔ (۲۴) ۔ اعلانِ نبوت سے پہلے حضور ﷺ کےسب سےقریب کون تھے؟
جواب:۔ حضرت ابو بکرصدیق
سوال:۔ (۲۵) ۔ حضورﷺ کا اصل خاندانی پیشہ کون ساتھا؟
جواب:۔ تجارت
سوال:۔ (۲۶) ۔ حضورﷺ نےذریعہ معاش کےلئےکونسا پیشہ اختیار کیا؟
جواب:۔ تجارت
سوال:۔ (۲۷) ۔ اعلانِ نبوت سےپہلے حضورﷺ کی تمام زندگی کس چیز کا خزانہ تھی؟
جواب:۔ بہترین اخلاق اور اچھی عادات
سوال:۔ (۲۸) ۔ حضورﷺ نےکتنےسال کی عمرمیں اعلانِ نبوت فرمایا؟
جواب:۔ چالیس سال
سوال:۔ (۲۹) ۔ حضورﷺ پرپہلی وحی کب نازل ہوئی ؟
جواب:۔ چالیس سال
سوال:۔ (۳۰) ۔ حضورﷺ پرپہلی وحی کہاں نازل ہوئی ؟
جواب:۔ غارِ حرا میں
سوال:۔ (۳۱) ۔ حضورﷺ پرپہلی وحی میں کتنی آیات نازل ہوئی ؟
جواب:۔ سورہ اقراء کی ابتدائی پانچ آیات
سوال:۔ (۳۲) ۔ حضورﷺ پردوسری وحی میں کونسی آیات نازل ہوئی ؟
جواب:۔ سورہ مزمل کی ابتدائی پانچ آیات
سوال:۔ (۳۳) ۔ حضورﷺ کتنا عرصہ پوشیدہ طورپراسلام کی تبلیغ کا فرض ادا کرتےرہے ؟
جواب:۔تین سال
