والدین کی قدر کریں۔... - Asgar Ali Azhari

Latest

Asgar Ali Azhari

Heartly Welcome to our unique website . its Purpose to providing profitable Islamic quotes, Valuable articles and Motivational Stories through multiple languages as like English ,Arabic, Urdu and Hindi .... Thank you For visit ...

والدین کی قدر کریں۔...

والدین کی قدر کریں۔ 




*🌹والدین انمول نعمت ہیں🌹*

1- والد دنیا کا وہ واحد شخص ہے جو خود سے زیادہ آپ کو کامیاب دیکھنا چاھتا ہے۔

2- والد کا سخت انداز اور ماں کا نرم لہجہ ہمارے معاشرے میں گھر کے ماحول کو معتدل. متوازن رکھتا ہے ۔

2- والد چاہے کتنا ہی بوڑھا ہو، گھر کا سب سے مضبوط ستون ہوتا ہے۔

4- باپ کی موجودگی سورج کے مانند ہوتی ہے، سورج گرم تو ضرور ہوتا ہے مگر سورج نہ ہو تو اندھیرا چھا جاتا ہے۔

5- باپ کا حکم مانو تاکہ خوشحال ہو سکو، باپ کی سختی برداشت کرو تاکہ باکمال ہو سکو۔

6- باپ کے آنسو تمہارے دکھ سے نہ گریں، ورنہ اللہ پاک تم کو جنت سے گرا دے گا۔

7- باپ ایک ایسا کریڈٹ کارڈ ہے جس کے پاس بائیلنس نہ ہوتے ہوئے بھی ہمارے خواب پورے کرنے کی کوشش ہے۔

8- باپ اولاد کیلئے ڈھال ہے جو کبھی اپنی اولاد سے غافل نہیں ہوتا۔

9- باپ کی باتیں غور سےسنو تاکہ دنیا والوں کی نہ سننی پڑے اور باپ کے سامنے نظر جھکا کر رکھو تاکہ اللہ تم کو دنیا میں بلند کردے۔

10- باپ کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا جہاد فی سبیل اللہ سے بڑھ کر ہے۔

11- باپ اللہ پاک کی صفتِ ربوبیت کا مظھر ہے اور اللہ پاک کی رحمت کا سایہ ہے۔

12- باپ ایک ذمہ دار ڈرائیور ہے جو گھر کی گاڑی کو اپنےخون، پسینے سے چلاتا ہے۔

13- ماں کے پاؤں تلے جنت ہے، لیکن یاد رکھو! کہیں باپ کی ناراضگی تمہیں جھنم میں نہ پہنچا دے۔

14- باپ ایک کتاب ہے، جس پر تجربات تحریر ہوتے ہیں، اسے اپنے سے دور مت کرو۔

15- باپ ایک مقدس محافظ ہے جو ساری زندگی خاندان کی نگرانی کرتا ہے۔

16- باپ کا احترام کرو، تاکہ تمھاری اولاد تمہارا احترام کرے، اور باپ کی عزت کرو تاکہ اس سے فیضیاب ہو سکو۔

17- باپ جنت کے دروازوں میں سے مین دروازہ ہے، اب تمہیں اختیار ہےخواہ (نافرمانی اور دل دکھا کر) اس دروازہ کو ضائع کر دو یا (فرمابرداری اور خدمت کرکے) اس دروازہ کی حفاظت کرلو۔

18- دنیا کی سب سے بڑی نعمت ماں اور باپ ہیں،  اگر باپ نہ ہو تو زندگی کی دوڑ میں اچھا مشورہ دینے والا کوئی نہیں ہوتا۔


अगर मालूमात अच्छी लगे तो आगे ज़रूर शेयर करें...

✏असग़र अली अज़्हरी
🎓अल् अज़हर विश्व बिद्यालय, काएरो मिश्र ,
🗓 26 dec 2019