Urdu motivational quotes, part - 1 - Asgar Ali Azhari

Latest

Asgar Ali Azhari

Heartly Welcome to our unique website . its Purpose to providing profitable Islamic quotes, Valuable articles and Motivational Stories through multiple languages as like English ,Arabic, Urdu and Hindi .... Thank you For visit ...

Urdu motivational quotes, part - 1


Urdu motivational quotes, part - 1


السلام علیکم ورحمۃ اللہ  ۔

معزز زائرین  !
ازہری بلاگ میں ہم آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ 
ہم اس بلاگ میں ہندی، اردو، انگریزی، عربی اور دیگر مختلف زبانوں میں اسلامی دلچسپ معلومات  ، سیرت النبی ﷺ، قرآنی تعلیمات، مسائل اور ان کا حل۔ موٹیویشن باتیں وغیرہ شیئر کرتے رہتے ہیں، اسی سلسلے میں آج  سےہم  قسط وار موٹیویشن باتیں آپ کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں  ، امید ہے کہ آپ کو یہ باتیں بہت پسند آئے گی اور اپنے دوست و احباب کے ساتھ شیئر بھی کریں گے  ۔ 

۱  , اگر مرد کی برداشت اور عورت کی زبان قابو میں آجائے تو گھر امن کا گہوارہ بن سکتا ہے  ۔
۲ ، فاصلوں سے کچھ فرق نہیں پڑتا ، اگر جڑیں مضبوط ہوں  ۔
۳ ، ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ ہر مسلمان موت ہی کیوں ایمان پر چاہتا ہے زندگی ایمان پر کیوں نہیں گزارتا؟
۴ ، جب آدمی اندر سے صحرا میں بھٹک رہا ہو تو باہر سے شہروں کا ہجوم بھی اس کی تنہائی دور نہیں کر سکتی۔
۵, بغیر دوائیوں کے سوتے ہو، صبح تندرست اٹھتے ہو  ، بغیر کسی سہارے آتے جاتے ہو تو کہو " الحمدللہ " 
۶ ، اپنی بیٹیوں کو کسی قبیح آدمی سے شادی پر مجبور مت کرو کیونکہ وہ بھی اسی طرح چاہت اور پسند رکھتی ہیں جس طرح مرد رکھتے ہیں.
 (سیدنا عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ)
۷ ، وقت اچھا ہو تو آپ کی غلطی بھی مزاق لگتی ہے اور وقت برا ہو تو آپ کا مزاق بھی غلطی بن جاتا ہے  ۔ 
۸ ، صبح دھند چھائ ہو تو بھی آپ کو سورج کے ہونے کا یقین ہوتا ہے بالکل اسی طرح جب مشکلات کا کہر پھیل جائے تو اللہ کی رحمت کے آفتاب کا یقین رکھیں  ۔
۹، اپنی آمدنی میں گزارہ کیجئے۔کسی سے اپنا موازنہ مت کیجئے۔سادہ کھا لیجئے۔سستا پہن لیجئے۔خوشی اور سکون ملےگا 
‏⁧
۱۰،مسائل پر بحث کے بجائے اگر حل پر زور دیا جائے تو گاڑی آگے چل ہی پڑتی ہے...
۱۱, لوہا کبھی خراب نہیں ہوتا ، ہمیشہ وہ اپنے ہی زنگ سے برباد ہوتا ہے اسی طرح کسی انسان کو بھی کوئی برباد کر ہی نہیں سکتا اسے اس کی سوچ ہی برباد کرتی ہے، 

۱۲,بارشوں میں قبرستان کا چکر لگالیا کرو۔ وہاں وہ دفن ہیں جو کبھی بادلوں میں بجلی کی چمک دیکھ کر آپ کو اپنے سینے سے لگالیا کرتےتھے
۱۳، مسجد میں جائیں تو بچوں کو ساتھ لے کر جایا کریں 
جو وہ دیکھیں گے وہی سیکھیں گے.
۱۴,بڑ ا بھائی سخت نہیں ہوتا بس وہ روتا اسلئے نہیں کیونکہ ان کے رونے سے چھوٹے بھائیوں کے حوصلے ٹوٹ جاتے ہیں۔
۱۵,مفت میں نہیں سیکھا پردیس میں رہنے کا ہنر
 بدلے میں زندگی کی بہت خوشیاں قربان کی ہیں  
#رضا_أزهري